اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی ایئرفورس کی دراندازی کی کوشش اور جنگی جنون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کا بھوکا بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ بازی پر اتر آیا ہے۔ بھارت میں امن پسند آوازیں بہت کمزور ہیں۔ عالمی برادری گجرات کے قصائی کو لگام دے۔ امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ بھارتی جنگی جنونیت کے آگے سینہ سپر ہو کر لڑیں گے۔ بھارت غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ ہم اس کی جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں۔