اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

وزیراعظم نے بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے کہا بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا چاہتا تھا موجودہ حالات پر قوم کو اعتماد میں لوں، پلوامہ کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کو آفر کی اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو، ہم نے انتظار کیا اور آج ایکشن لیا، تعاون کیلئے تیار تھے تو بھی خدشہ تھا کہ بھارت کوئی کارروائی کریگا۔عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے، دنیا میں جہاں بھی جنگیں ہوئیں ان کے خاتمےکا کسی نے نہیں سوچا۔