اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارلیمان کا مشترکہ اجلاس آج طلب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ مشترکہ اجلاس آج سہ پہر تین بجے اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔یہ اجلاس پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کے پسِ منظر میں بلایا گیا ہے۔حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے حالیہ فضائی خلاف ورزیوں اور اس پر پاکستان کے ردِعمل پر کل اداروں کی جانب سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی تھی۔’آج حکومت کی طرف سے اس بریفنگ کے حوالے سے پورے پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گا اور موجودہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے پارلیمان کی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔‘ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت اس مشترکہ نشست کے ذریعے بالعموم پاکستانی عوام اور بالخصوص دینا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ انڈیا کے ساتھ جاری کشیدگی کے معاملے پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کی جائے گی۔