اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بر وقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا لیکن خطرہ برقرار ہے۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، پاکستان نے اپنے بروقت اور درست فیصلوں سے ناکام تو بنا دیا لیکن خطرہ صرف ٹلا ہے ابھی ختم نہیں ہوا۔پارٹی ارکان اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کالعدم تنظیموں پر پابندی ملک کا اندرونی معاملہ ہے کسی بھی معاملے پر عالمی دباؤ خاطر میں نہیں لائیں گے وہی فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا۔پارٹی اراکین نے وزیراعظم کے امن اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ مشکل گھڑی میں شاندار سفارت کاری پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی شاباش ارکان کا کہنا تھا دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا۔