اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت تمام شہروں میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، کراچی میں فیضان مدینہ اور میمن مسجد سمیت مساجد میں پرنور محافل سجائی گئیں۔ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تسبیح و تہلیل اور درود و سلام کی صداوں کے ساتھ شب بھر عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شب برات عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی۔لاہور میں داتا دربار، بادشاہی مسجد کے علاوہ شہر بھر کی مساجد میں محافل میلاد اور نوافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، فرزندان توحید اپنے رب کے حضور سجدہ بسجود ہو کر رات بھرمغفرت طلب کرتے رہے۔ اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی شب برات کے حوالے سے محافل سجائی گئی تھیں جن کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔