اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایف آئی اے کا موقف پی ٹی آئی کے موقف کےبرعکس ہے

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے کا موقف تحریک انصاف کے موقف کے بالکل برعکس ہے، اصغر خان کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔واضح رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے اصغر خان کیس ایک بار پھر بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا بے نامی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات سمیت دیگر اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے۔مجیب الرحمان شامی اور حبیب اکرم کے انٹرویو بھی کئے، مرکزی گواہ بریگیڈئر (ر) حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن مزید ٹرائل کیلئے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے، کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں۔