اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وہ کہتےہیں این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، اپوزیشن کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا، معیشت پر اپوزیشن مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، معیشت کا جو حال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف اور پاکستان کے معاملات طے ہو جائیں گے، 5 سال بعد معیشت اور دیگر معاملات بہتر حالت میں ہوں گے، ملک میں کوئی ہنگامی حالت نہیں، معیشت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا وزیر اعظم تو عمران خان ہی ہیں چاہے کسی کو برا لگے یا بھلا، سندھ حکومت، ن لیگ، فضل الرحمان سے کوئی اختلاف نہیں، وہ کہتےہیں این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو، اپوزیشن چاہتی ہے ان کے خلاف کیس نہ چلائیں، کسی کے باپ کا پیسہ نہیں کہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا 15 ویں روزے تک قمری کیلنڈر بن جائے گا، رویت کے معاملے پر 15 رمضان تک لائحہ عمل اختیار کرلیں گے، ویب سائٹ پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہریوں کو فیصلہ کرنا ہے جدید سمت میں چلنا ہے یا روایتی طریقے پر، جلد بھارت کو خلائی شعبے میں بھی مات دیں گے۔