اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جعلی شادیوں کے معاملے پر پاک چین مشترکہ آپریشن شروع

پاکستانی لڑکیوں اور چینی باشندوں کی جعلی شادیوں کے معاملے پر پاکستان اور چین نے ملوث میرج بیوروز کیخلاف آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ متاثرین چینی سفارتخانے یا پاکستانی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چینی حکام کے مابین جعلی میرج بیوروز اور ملوث افراد کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور چین نے غیرقانونی اور جعلی میریج بیوروز کیخلاف اپنی اپنی حدود میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کریمنل گینگزاورایجنٹس سے شہریوں کوبچانےکیلئے حکومت پاکستان نے ایکشن لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ چین میں انسانی اعضاء کی فروخت کیلئے خواتین کی اسمگلنگ کی رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی شادیوں کے متاثرہ افرادچینی سفارتخانے یا پاکستانی دفتر خارجہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔