اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم ناراض ،زرتاج گل نے بہن کی تعیناتی کیلئےلکھا خط واپس لے لیا

وزیراعظم کے اظہار ناراضی کے بعد وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے لئے لکھا گیا خط واپس لے لیا۔خط میں زرتاج گل نے معاملے کی تحقیقات کی بھی درخواست کر دی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خط کامقصد اقربا پروری نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضی اور ہدایات کے بعد 27 فروری 2019ء کو لکھا گیا خط واپس لے لیا گیا ہے۔وزرارت موسمیاتی تبدیلی کے پرنسپل سیکرٹری نے زرتاج گل کی ایماء پر سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا۔ ستائیس فروری کے خط کا مقصد صرف خاتون کی سی وی کی نشاندہی کرنا تھا۔ خط کا مقصد قطعی طور پر دباؤ ڈالنا یا اقربا پروری نہیں تھا۔دوسری جانب زرتاج گل نے کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں تحقیقات کی بھی درخواست کر دی ہے۔ وزیر مملکت کی خواہش ہے کہ تحقیقات کو عوام کے سامنے لاتے ہوئے کسی بے ضابطگی کی صورت میں شبنم گل کی تقرری کی ریکوزیشن کو واپس لے لیا جائے۔یاد رہے کہ نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ میں اتوار کے روز بتایا تھا کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کے خط کا سختی سے نوٹس لیا اور واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔