اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فتح کے جشن میں فائرنگ: کینیڈین وزیراعظم بال بال بچ گئے

کینیڈا کی باسکٹ بال ٹیم کی جیت پر منعقد ہونے والے جشن کی تقریب کے دوران فائرنگ سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوبال بال بچ گئےجبکہ شرکاء میں موجود چار افراد زخمی ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق باسکٹ بال ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی فتح پرجشن منانے کے لئے منعقد ہونے والی پریڈ میں 20 لاکھ شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت کابینہ کے اہم اراکین بھی موجود تھے کہ اچانک تقریب میں فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی۔ لاکھوں افراد گھبراہٹ کا شکار ہو کر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعظم کے محافظوں نے انہیں اپنے حصار میں لے کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔ پولیس نے 4 مشتبہ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔تاہم فائرنگ کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جا سکا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا   اورواقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرتشدد واقعے کی۔