اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روس نے فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

روس نے وسطی ایشیائی ریاستوں کو ممکنہ سلامتی کے خطرات کے تناظر میں بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پانچ روز عسکری مشقیں پیر کے روز سے پینتیس مختلف فائرنگ رینجز میں شروع ہوئی ہیں۔ روس کےوزیردفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد وسطی ایشیائی علاقے میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ شوئیگو کے مطابق اس خطے کے بعض ملکوں کو دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ روس وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان میں اپنے فوجیوں کی ایک مخصوص تعداد تعینات کیے ہوئے ہے جب کہ ایک دوسری ریاست کرغیزستان میں روسی فضائیہ کا اڈہ بھی قائم ہے۔ ان دونوں ملکوں کی سرحدیں افغالنستان سے جڑی ہیں۔