اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نندی پور ریفرنس:پرویز اشرف کی درخواست ضمانت مسترد، بابر اعوان بری

احتساب عدالت میں دائر کردہ ریفرنس میں ملزمان پر نندی پور منصوبے میں تاخیر کر کے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ عدالت نے وزارت قانون اور پانی و بجلی کے افسران شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض کی درخواستیں منظور کیں۔تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور سابق وزیراعظم پرویز اشرف سمیت 5 ملزمان نے نندی پور کیس میں ٹرائل سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے بابر اعوان کی درخواست ضمانت منظور اور پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پرویز اشرف کی درخواست مسترد کر دی۔نندی پور ریفرنس سے بریت کے بعد بابر اعوان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے، ان کے قلمدان کا فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ بابر اعوان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، قبل ازیں بابر اعوان کو وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور لگایا تھا تاہم نندی پور ریفرنس دائر ہونے پر بابر اعوان نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔