اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایاہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا۔آرمی چیف اپنے خطاب میں کہا قومی اہمیت کےامورپرکھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت واسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت پربات چیت ضروری ہے، ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں۔جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سےگزررہےہیں، ہم سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں، وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا انشااللہ ہم ان مشکلات سےسرخروہوکرنکلیں گے، مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں، مشکل معاشی صورتحال مالیاتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے، مسلح افواج نے اقتصادی محاذ میں اپنا حصہ ڈال دیا اور بجٹ میں سالانہ اضافہ نہیں لیا۔سیمینار سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے معاشی امور ڈاکٹر سلمان شاہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔