اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کابل میں زور دار دھماکے،پینسٹھ افراد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد طالبان اوراتحادی فورسز کے درمیان جھڑ پوںکا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک کار بم دھماکا سرکاری عمارتوں کے قریب ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم پینسٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی اعداد و شمار سامنے نہیں آئے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب دوحہ ميں افغان طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات کا ساتواں دور جاری ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد افغانستان میں جاری اٹھارہ سالہ جنگ کا خاتمہ ہے۔