اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راولپنڈی کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرناپڑسکتاہے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نالہ لئی گوالمنڈی پہنچے ، جہاں ضلعی انتظامیہ افسران اورایم ڈی واسا نے انھیں بارش کی صورتحال پربریفنگ دی۔شیخ رشید نےگوالمنڈی پل سےنالہ لئی میں ممکنہ طغیانی کا جائزہ لیا اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا رواں برس گزشتہ سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، راولپنڈی کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے، لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل پروفاق اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہوں۔انھوں نے مزید کہا 80 ارب کےمنصوبے کے لیےعالمی کمپنیاں اظہاردلچسپی کر چکی ہیں، امید ہے اسی سال منصوبے پر کام شروع ہو جائےگا، 26 کلو کے لئی ایکسپریس وے سے راولپنڈی کو نئی شکل ملے گی، ٹرانسپورٹ اور کاروبار کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔
یاد رہے اسلا م آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور پانی میں ڈوب کر ایک خاتون اور بچہ جاں بحق اور چھ افراد بے ہوش ہوگئے، راولپنڈی میں بھی مسلسل بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی۔واسا کےعملےنےمختلف علاقوں سےنکاسی آب کاکام شروع کردیا ہے ، نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 9 ،گوالمنڈی پر 6 فٹ ہے ، رین ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔