اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مد ت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

 پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ 3 سال کیلئے پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئیر کا آغاز اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا تھا۔