اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کے لیے شفاف پالیسی اختیار کرے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مسلم اکثریتی علاقے پر سے دباؤ ختم کرے، پاکستان اور بھارت کو الجھائے رکھنے کے لیے برطانیہ نے جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا۔ تناؤ کو طول دینے کے لیے برطانیہ نے مسئلہ کو بغیر حل کے رہنے دیا۔
ایک میڈیا چینل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حالت کافی بدتر ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے اور کرفیو کو ختم کرے۔ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت وادی میں بدترین کرفیو لگائے بیٹھا ہے، لوگوں کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں، ایران میں رہنے والوں کی بڑی تعداد کشمیریوں کیساتھ ہے۔ کشمیر پر دنیا نے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔