اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر ہے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں. پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار  انھوں‌ نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحدوں اور درپیش خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرپوری نظر ہے. ان کا کہنا تھا کہ موسمی، جغرافیائی دشواریوں کے باوجود جوانوں کاعزم قابل قدر  ہے، دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر دشمن کاڈٹ کرمقابلہ لائق تحسین ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، سپہ سالار نے افسروں، جوانوں کی تیاریوں اورعزم وحوصلے کو سراہا