اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایک کروڑ لوگوں کو مار دوں تو امریکہ افغانستان فتح کر لے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ضرور کریں گے لیکن ہم افغانستان میں ہمیشہ اپنی موجودگی رکھیں گے۔
امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8600 تک کردینگے تاہم ہم افغانستان میں موجود رہیں گے اور اپنی انٹیلی جنس وہاں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکا پر اگر دوبارہ کوئی حملہ ہوا تو ہم بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان کو دہشت گردی کی ہارورڈ یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے احمقانہ بیان دیا کہ اگر میں ایک کروڑ لوگوں کو مار دوں تو امریکہ یہ جنگ منٹوں میں جیت سکتا ہے لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔