اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,509FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف بیرون ملک علاج کیلئےلاہور ایئر پورٹ سے روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوگئے، سابق وزیراعظم ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ شام 6 بجے لندن پہنچیں گے۔نواز شریف کو والدہ شمیم بیگم، صاحبزادی مریم نواز اور فیملی کے دیگر افراد نے رخصت کیا۔ نواز شریف کی گاڑیوں کا قافلہ جاتی امراء سے باہر نکلا تو کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لینے کیلئے قطر ایئر ایمبولینس صبح ساڑھے 8 بجے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے سیدھا لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے۔ نواز شریف کے حج ٹرمینل پہنچنے پر شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف اور دیگر نے استقبال کیا، مسلم لیگ ن کے 21 رہنماؤں کو حج ٹرمینل تک جانے کی اجازت دی گئی۔ امیگریشن حکام نے نواز شریف کو سفری دستاویزات کی چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی۔ روانگی سے قبل ایئر ایمبولینس میں سابق وزیراعظم کے ضروری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے کلیئرنس کے بعد ایئر ایمولینس براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئی۔ سابق وزیراعظم کے ساتھ شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے علاوہ 5 افراد بھی روانہ ہوئے۔

 

ڈاکٹر عدنان کے مطابق ایئر ایمبولینس میں آپریشن تھیٹر، آئی سی یو اور دیگر طبی سہولتیں موجود ہیں، نواز شریف شام ساڑھے6 بجے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے جس کے بعد لندن میں ان کا علاج معالجہ شروع کیا جائے گا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے نواز شریف کو سٹیرائیڈز اور تمام ادویات دی ہیں۔