اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریم نواز کی ایک ہی خواہش تھی کہ لندن جانے دیا جائے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سب اپنی دو سال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں تو ہم بھی عوام کی عدالت میں آئے ہیں،ہم ایشیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ دینے جارہے ہیں، ایم ایل ون کے ذریعے پاکستان ریلوے جدید دور میں داخل ہوگی،ایم ایل ون 6 ارب 80 کروڑ ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی سے لاہور تک کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، پہلی بار حکومت اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے ، تیسرا سال عمران خان کی حکومت کا مثالی سال ہوگا۔ معیشت اب ترقی کرے گی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں گروہ بندی کا شکار ہیں ۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اے پی سی نظر نہیں آئے گی، محرم الحرام اور پھر ماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی، یہ جو باتیں کررہے ہیں یہ سارے نیب زدہ ہیں، عمران خان ان کو کسی صورت این آر او نہیں دے گا، ان کی خواہشات دل میں ہی رہیں گی۔اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی میں واضح گروپنگ ہے، نواز شریف 2 کے بجائے 4 کالز کرلیں، مریم نواز کی ایک ہی خواہش تھی کہ لندن جانے دیا جائے،مایوسی پر مریم نواز نے پتھروں کا جلوس نکالا۔ زندگی میں ایسا جلوس پہلے نہیں دیکھا جو پتھر گھر سے لائے اور بعد میں کہا گیا کہ میری گاڑی کو پتھر مارا گیا۔