اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھانا میزکی بجائے زمین پر رکھ دیتے ہیں:شہباز شریف

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نصرت شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میری ایک بہت ضروری شکایت ہے، سارا زمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے، 25 سال سے کمر کی درد میں مبتلا ہوں، نماز پڑھنے کیلئے کرسی کا رخ تبدیل کرتا ہوں، یکم اور 2 اکتوبر کو میری مدد کرنے سے انکار کر دیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا پہلے کھانا میز لیکن اب زمین پر رکھ دیتے ہیں، جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے تا کہ مجھے جھکنا پڑے، شکایت ڈی جی نیب کو بھجوائی ہے، یہ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر ہوا، مجھے کچھ ہوا تو ایف آئی آر عمران خان اور شہزاد اکبر کیخلاف درج کراؤں گا۔
عدالت نے کہا آپ نے اپنی شکایت مجھے بتا دی ہے، جب تک عدالتی تحویل میں ہیں، احکامات میرے چلیں گے، دوران تحویل کوئی غیر انسانی سلوک برداشت نہیں کروں گا۔