اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی صدارتی الیکشن:جوبائیڈن نئےامریکی صدر بننے کے قریب

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات میں اب تک جوبائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔
اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نےمجموعی طور پر 238 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے213الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں میدان مار لیا،29 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ انڈیانا، اوکلاہاما، مسیسپی، الابامہ، جنوبی کیرولینا، یوٹا، شمالی ڈکوٹا، جنوبی ڈکوٹا، وایومنگ، کینٹکی، مغربی ورجینیا،میں بھی ٹرمپ کامیاب رہے اس کے علاوہ ٹیکساس، ٹینیسی، جنوبی کیرولینا، میزوری، آرکنساس کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے نام ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے مونٹانا اور آئیووا سے بھی کامیابی سمیٹ لی۔
دوسری جانب کیلی فورنیا، واشنگٹن، اوریگن سے جوبائیڈن نے کامیابی سمیٹ لی ہے، جوبائیڈن نے نیو ہیمپشائر،ورجینیا، ورمونٹ اور نیویارک میں میدان مار لیا جبکہ ایریزونا، کولاراڈو، میساچوسٹس، نیوجرسی، کنیکٹیکٹ میں جوبائیڈن جیت گئے، نیو میکسیکو، میری لینڈ، مین، الینوائے کی ریاستیں بھی جوبائیڈن کے نام رہیں،صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے538میں سے270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ نے187نشستیں اور ری پبلکن نے181 نشستیں جیت لیں، سینیٹ میں ڈیموکریٹ 47 اور ری پبلکنز کی 47نشستیں ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی ایک بار پھر جیت گئیں، امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم خواتین رہنما بھی کامیاب ہوئی ہیں، الہان عمر اور راشدہ طالب نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔
امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں، ووٹنگ کی گنتی کے آغاز میں جو بائیڈن کا پلڑا بھاری رہا لیکن پھر مقابلہ سخت اور ٹرمپ کی فتوحات بھی بڑھنے لگیں، تاہم مجموعی طور پر جوبائیڈن کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔