اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ندیم افضل چن کو پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ،بلاول بھٹو

لاہور(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے لیکن تحریک انصاف امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی ،گھر جانا تحریک انصاف کا مقدر ہے۔ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ حکومت گھر چلی جائے گی ۔ ان کی پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے جس شہر بھی گیا عوا م گھروں سے نکل کر ان کے قافلے کا حصہ بنتی رہی۔