اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، عوام آپے سے باہر، کراچی میں پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ

کراچی میں بپھرا ہوا مجمع پیٹرول پمپ پر حملہ آور۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول 204 روپے 25پیسے فی لیٹر ہو گیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتے 60روپے فی لیٹر اضافے کے بعد گزشتہ رات عوام سرپا احتجاج نظر آئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر کر حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ سبزی منڈی کے قریب پٹرول نہ دینے عوام کی جانب سے پیٹرول پمپ پرتوڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔

اسلام آباد میں بھی پٹرول پمپ پر شہریوں اورعملے کے درمیان ہاتھا پائی کی گئی جبکہ کئی علاقوں میں منافع خوروں نے 12بجے سے پہلے پٹرول پمپ بند کر دیے جس کے باعث شہری سستے پٹرول سے محروم رہے۔