اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی گرفتاری کی استدعا

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ۔

لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران آیف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاری کی استدعا کر دی ۔

کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے عبوری ضمانت میں توسیع پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ڈیڑھ سال سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اس دوران کوئی بھی شواہد یا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ کیاآپ کو ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ؟ایف آےآئی کے پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے یہ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہیں ۔ایف آئی اے نے عبوری ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا کردار ابھی تک ثابت ہونا باقی ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کا ضمنی چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا۔

عدالت کی اجازت کے ساتھ حمزہ شہباز اور شہباز شریف عدالت سے روانہ ہو گئے ۔ یاد رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔