اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی فرح خان کے متعلق مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے لے آئی

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ایک اور مبینہ فون ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ فرح خان کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں ۔

مبینہ آڈیو کے متعلق مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عطاء تارڑ اور عظمی ٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فرح خان نے پنجاب میں بیٹھ کر پورے پاکستان پر حکومت کی ۔رشوت میں لیے گئے کروڑوں مالیت کے زیورات اور ہیرے دوبئی میں بیچے گئے ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں فرح خان نے اربوں روپے کے اثاثے بنائے ۔افسران کی تعیناتی کے لیے کروڑوں روپے لیے گئے ۔ جب نیب کی تحقیقات سامنے آئیں گی تو پتا چلے گا یہ جنوبی ایشیا کی سب سے منی لانڈرر تھی ۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ تو ابھی ٹریلر تھا پوری فلم ابھی باقی ہے۔عمران خان نے فرح گوگی کے علاوہ ایک اور بھی فرنٹ مین رکھی تھی ،یہ دونوں خواتین آگے ہیں اور عمران خان ان کے پیچھے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنکی گوگی اور کپتان یہ تھا نیا پاکستان اب ان کی کرپشن کی داستانیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں ۔ان دو خواتین نے عمران خان کا گھر چلانے اور غربت مٹانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔