اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا زہرہ شو ہر کے ہمرا ہ کراچی سے لاہور روانہ

کراچی سے تعلق رکھنے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق دعا زہرہ کو کل لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جانا ہے جس کے باعث دونوں کو آج پنجاب پولیس کی تحویل میں دیاجائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کی والدہ کی جانب سے پولیس کے رویے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس کے متعلق عدالت نے کل دعا زہرا اور اس کے خاوند کو طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہر نے پنجاب میں ظہیر احمد سے پسند کی شادی کی تھی جس کے خلاف والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ میں اغوا کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلے کی اجازت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا تھا۔