اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت 49 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں اپنی رائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔

ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو رات گئے دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

ڈرائیور کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت آج دن کے وقت دروازہ نہیں کھول رہے تھے جس کے باعث ملازمین گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو وہ بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی میت کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی ۔

49 سالہ ڈاکٹر عامر لیاقت5 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے تین شادیاں کی تھی جب کہ پہلی بیوی ڈاکٹر بشرٰ ی اقبال سے ان کے دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔