اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا اب میں سو رہا ہوں ،بہت دور ہوں، عامر لیاقت کا بیٹی کے نام آخری پیغام

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وفات سے قبل 22 مئی کو اپنی بیٹی دعا عامر کے نام انسٹا گرام اکاؤنٹ سے آخری پیغام میں لکھا کہ دعا اب میں سو رہا ہوں ،بہت دور ہوں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے یہ پوسٹ بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر کی تھی ۔ جس میں وہ ایک بلی کے ساتھ لیٹے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا مطابق ان کی بیٹی کو بلیاں بہت پسند ہیں اس لیے انہوں نے بیٹی کی سالگرہ کے موقعے پر یہ تصویر پوسٹ کی تھی ۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی شادی جوکہ 22 سال بعد علیحدگی کی صورت میں ختم ہوئی ۔ ان کی پہلی سابقہ اہلیہ بشری ٰ اقبال سے ان کے بچے دعا عامر اور احمد عامر تھے۔

آخری ایام میں ڈاکٹر عامر لیاقت اکثر بچوں کے متعلق پوسٹ کرتے اور بات کرتے دیکھائی دیتے تھے۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے پہلی سابقہ بیوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بچوں کو ماں کی عزت کرنے کا پیغام دیا تھا۔

عامر لیاقت کے دونوں بچے اپنے ماں کے ساتھ رہتے ہیں ، ان کی بیٹی دعا نسٹ یونیورسٹی میں پڑھتی ہیں جبکہ بیٹا برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔