اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامر میرے شوہر تھے، آج سے میں عدت میں ہوں ، دانیہ ملک

مرحوم رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جہاں کچھ لوگ دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دےرہے ہیں تو وہیں دانیہ ملک بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کی رائے کے متعلق اپنے جزبات کا اظہار کر رہی ہیں ۔

دانیہ ملک نے اس حوالے سے انسٹا سٹوری پر ایک صارف کی تنقید کے جواب میں کہا کہ میں عامر لیاقت کی بیوہ ہوں اور آج سے میں عدت میں ہوں ۔

دانیہ ملک نے انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں تو اسلام کے مطابق اس وقت آپ کو عدت میں ہونا چاہئیے ناکہ آپ انٹرویوں دیتی پھریں ۔ صارف نے لکھا کہ جو اسلام عورت کو حق مہر کا حق دیتا ہے وہیں دین اسلام بیوہ کو عدت کا حکم بھی دیتا ہے۔
دانیہ ملک نے جواب میں لکھا کہ آج سے میں عدت میں ہوں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی وفات کے بعد دانیہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دوبارہ رہنے کے لیے تیار تھیں ۔ اس کے علاوہ انسٹا اسٹوری پر دانیہ ملک نے تنقید کرنے والوں کے جواب میں کہا کہ عامر بھی انہیں گالیوں کی وجہ سے اس دنیا سے چلا گیا میں بھی چلی جاؤں گی ۔