اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

والدین کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ،چاہتی ہوں کہ وہ ہم دونوں کو قبول کر لیں،دعا زہرہ

کراچی سے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ والدین کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ،چاہتی ہوں کہ وہ ہم دونوں کو قبول کر لیں ۔ دعا کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ میں بھی والدین کے ساتھ ملاقات میں انہیں یہی کہا کہ آپ مجھے شادی میں قبول کر لیں لیکن وہ نہیں مانے۔

شادی کے بعد اپنے اپہلے انٹرویو میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں والد نے جھوٹ بولا، سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی ملاقات میں بھی ظہیر کے ساتھ ہی رہنے کو کہا۔ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ مالی نہیں پری میڈیکل ایف ایس سی مکمل کی ہے ۔موبائل رپیئرنگ اور سیل پرچیز کا کام کرتا ہوں ، مہینے کے 50 سے 80 ہزار روپے کما لیتا ہوں ۔

دعا نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئیں گھر سے نکلتے وقت ظہیر کو بھی اطلاع نہیں کی تھی ۔کراچی سے لاہور تک کا سفر ٹیکسی میں کیا ،ظہیر سے رابطہ پنجاب یونیورسٹی پہنچ کر کسی کےموبائل فون سے کیا۔

دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 3 ،4 سال سے رابطے میں تھے۔ گھر پر شادی کی بات کی تو والدہ نے مارا اور شادی سے منع کر دیا۔ والد شادی کزن سے کرانا چاہتے تھے۔ دعا نے کہا کہ والد کا تایا کے ساتھ پلاٹ کو لے کر کوئی تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ میری شادی اپنےبھائی کے بیٹھے کے ساتھ کرانا چاہتے تھے۔

ظہیر احمد کاکہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی کے ساتھ رہیں گے اور کوئی بھی مشکل ہوہمیشہ دعا کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔