اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رمضان کی ستائیسویں شب پر مسجد الحرام میں بھگدڑ، 18عمرہ زائرین زخمی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) ماہ رمضان کی ستائیسویں شب کو مسجد الحرام میں بھگدڑ مچنے سے 18 عمرہ زائرین زخمی ہو گئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بھگدڑ کا واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جب بڑی تعداد میں مسلمان شب قدر کی تلاش میں رمضان المبارک کی 27 ویں رات کو عبادت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی تاہم کسی بھی شخص کو زیادہ زخم نہیں آئے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی حج کے موقع پر بھگدڑ کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد عازمین حج شہید ہو گئے تھے جبکہ سعودی عرب نے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 769 بتائی تھی۔سعودی عرب میں حجاج کرام کی حفاظت کے حوالے سے ایران اور سعودی حکام میں بھی تناو¿ کی کیفیت پائی جاتی ہے اور ایران نے رواں برس ایرانی شہریوں کو سعودی عرب بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔