اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فضل الرحمان صاحب سے گزارش ہے فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں ان کی آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ موصوف راتوں کو سو نہیں پا رہے۔

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کےسربراہ فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان صاحب سے گزارش ہے فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں ،ان کی آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ موصوف راتوں کو سو نہیں پا رہے، ورنہ ہمیں ان کو جیل کے اسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔