اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوم استحصال : اسلام آباد میں سینکڑوں افراد کی ریلی ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے 5 اگست2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف وزارت خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

ریلی کی قیادت وفاقی وزیرخواجہ آصف اور مشیر برائے امورکشمیر قمر زمان کائرہ نے کی۔ریلی نے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی ہے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔

ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد دن کی مناسبت سے کشمیریوں کی قربابیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی ملی نغموں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھارتی سرکار کے لیے خلاف عالمی فورمز پر احتجاج اور بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔