اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے673 نئے کیسز رپورٹ ،169 کی حالت تشویش ناک

پاکستان میں کرونا وبا کے مثبت کیسز میں اتار چڑھا ؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض میں مبتلا673 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے673کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے باعث کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی ۔


گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران20ہزار735کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسزکی شرح3اعشاریہ25فیصد رہی ۔
ملک بھر میں کرونا میں مبتلا169مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔