اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی کا گجرات میں مہنگا ترین سرکاری اسکول بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں داخلہ ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور ماہانہ فیس 35 ہزارروپے ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے ضلع گجرات میں سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جناح پبلک اسکول پرویز الہیٰ کیمپس کی تعمیر ایک ارب روپےسے زائد کی لاگت سے ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق مہنگے سرکاری اسکول کی داخلہ فیس ایک لاکھ 45 ہزارروپے ہوگی، جب کہ پہلی سےساتویں جماعت تک طلبا کی ماہانہ فیس35 ہزارروپے ہوگی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ او لیول کی ماہانہ فیس 45 ہزار روپے ماہانہ اور اے لیول کی 58 ہزار روپے ہوگی، جب کہ انٹرمیڈیٹ کی ماہانہ فیس 52 ہزار روپے ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق اسکول کی تعمیر کا پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈپٹی کمشنر گجرات کو مقرر کیا گیا ہے۔