اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مشرف او ر کیانی کے سوئس اکاؤنٹس میں لاکھوں ڈالر ہیں: برطانوی صحافی

لندن،اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانوی تحقیقاتی صحافی جیمز ڈی کرکٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے سوئس اکاﺅنٹ میں 2 ملین ڈالرز اب بھی موجود ہیں۔ اپنے بلاگ میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر کا اکاﺅنٹ سٹار ٹرسٹ کمپنی چلا رہی ہے ، اکتوبر 2013 میں جب انہیں مختصر مدت کیلئے حراست میں لیا گیا اس وقت ان کے اکاﺅنٹ میں کئی ملین ڈالر موجود تھے، اسی طرح سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا سوئس اکاﺅنٹ متحدہ عرب امارات میں قائم ان کے بھائی کی فرم ”جے اینڈ بی کنسٹرکشن کمپنی “ چلا رہی ہے اور اس میں بھی کئی ملین ڈالرز موجود ہیں۔برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر میاں نواز شریف کا نام آنے کی تحقیقات کررہا تھا کہ اس دوران اس کے ہاتھ یہ معلومات لگ گئیں ۔ صحافی نے دونوں سابق آرمی چیفس کے اکاؤنٹ نمبر بھی بتائے اور کہا کہ ان بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہے.