اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیہون میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی ، 10 افراد جاں بحق

سیہون میں سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی، جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیہون نے نواحی گاؤں بلاول پورمیں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

کمشنر حیدر آباد کے مطابق کشتی میں17 سے زائد افراد سوار تھے، اور تمام افراد سیلاب کے باعث دیہات سے نقل مکانی کر رہے تھے، کہ بدقسمی سے کشتی ڈوب گئی۔

ریسکیو کے مطابق کشتی میں سوار 10 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، جب کہ باقی 7 افراد کو بحفاظت نکال کر بچا لیا گیا ہے۔