اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوم دفاع ،صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام جاری

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے یوم دفاع وشہدا پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ6 ستمبر کا دن دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 57 سال قبل ہماری بہادر افواج نے ثابت کر دیا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، قوم اس سر زمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ آپریشن ردالفساد کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچانے پر عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حالیہ سیلاب میں ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔

دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی نے بھی یوم دفاع وشہدا کے حوالے سے قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کے لیے پر عزم ہے، پاکستان پر امن بقائے باہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔