اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس دی جا سکتی ہے ولادیمیر پیوٹن

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس سپلائی ممکن ہے اور انکشاف کیا کہ گیس کی فراہمی کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شنگھائی اسپرٹ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتاہے، باہمی احترام و اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔