اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آزادکشمیر سے ن لیگ کا امیدوار پی ٹی آئی میں شامل، ن لیگ کی پوزیشن کمزور ہو گئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایل اے 25 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جواد گیلانی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے اب آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) کی وکٹیں گرانا شروع کردی ہیں، ایل اے 25 سے (ن) لیگ کے امیدوار جواد گیلانی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ ملاقات میں جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود بھی شامل تھے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے جواد گیلانی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ن لیگ کو آزادکشمیر میں بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس سے کشمیر میں ن لیگ کی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد اب تک ن لیگ کشمیر میں کوئی بڑا جلسہ نہیں کر پائی جبکہ تحریک انصاف اور پی پی پی مسلسل بڑے جلسے کرنے میں کامیاب رہی ہیںb

c

d