اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت

سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد آصفہ بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں ۔ گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے تعلقہ سکرنڈ کے قریب سیلاب سے متاثر گاؤں مستی خان چانڈیو کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپ دیکھے۔ انہوں نے کیمپ میں موجود خواتین میں گھل مل گئیں اور متاثرین کے مسائل معلوم کیے ۔نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور پنجاب میں پانچ ، پانچ ، سندھ میں چار اور گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ دم توڑنے والوں میں 724 مرد ، 340 خواتین اور 629 بچے شامل ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں جاری ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ، 693 ہوگئ جبکہ زخميوں کی کل تعداد 12 ہزار ، 865 ہو گئی ہے ۔