اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی پر فواد چوہدری کا طنز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگلی پریس کانفرنس لندن سے ہو گی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلی پریس کانفرنس ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے ہو گی کہ ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔