اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا، نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا،شیخ رشید

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے طاقت کا استعمال کیا تو اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایوان وزیرِ اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لانگ مارچ کر رہا ہوں، یہ مارچ ہم نے پہلے شروع کر دینا تھا۔