اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

‎‎سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹمارٹم مکمل، ایکسرے اورسٹی اسکین بھی کر لیا گیا

اہلخانہ کی درخواست پر سینئرصحافی ارشد شریف کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا۔

ترجمان پمز کے مطابق ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اورسٹی اسکین مکمل ہونے کے بعد میت کو دوبارہ مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان میں معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کا پہلا پوسٹمارٹم کینیا میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی درخواست دی گئی تھی، جس کے بعد ارشد شریف کا جسد خاکی پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے حصار میں پمز اسپتال اسلام آباد روانہ کردیا گیا، میت کے ساتھ ارشد شریف کے صاحب زادے بھی موجود تھے۔