اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دوست محمد مزاری 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے دوست محمد مزاری کو ضلع کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر دوست محمد مزاری کا ریمانڈ دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن کے وکیل نے سابق ڈپٹی اسپیکر کا جسمانی ریمانڈ مانگا اور بتایا کہ دوست محمد مزاری سے زمین پر قبضے کے الزام کی چھان بین کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں دوست محمد مزاری نے اپنی گرفتاری کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی قرار دیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔