اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان تیسری مرتبہ فائنل کھیلے گا

قومی ٹیم 6 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے لیکن اب اسے میگا ایونٹ میں تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان 2008 اور 2009 میں ٹی 20 ورلد کپ کے فائنل میں پہنچا تھا۔

2008 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ تھا ۔ پاکستان انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ ہار گیا تھا۔

2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ٹیم سری لنکا تھی، سری لنکا کو ہرا کر پاکستان پہلی مرتبہ ٹی 20 کرکٹ کا بادشاہ بنا۔

2009 کے بعد پاکستان 3 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا لیکن اسے شکست ہوگئی۔ 2022 میں ایک بار پھر پاکستان فائنل میں پہنچا ہے۔

فائنل میں پاکستان کے مدمقابل کون ہوگا، اس کا فیصلہ جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ہوگا۔