اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایلن مسک نے ٹیسلا کے 19ملین ڈالرزمالیت کے حصص فروخت کردیئے

امریکی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے منگل کو تقریباً 4 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کردیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے سلسلے میں پہلی ہی 15.5 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کرچکے ہیں اور اب انہوں نے 3.9 بلین ڈالرز کے حصص مزید فروخت کئے ہیں۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے اب مزید 19 ملین حصص کو فروخت کیا ہے جن کی مالیت 3.9 بلین ڈالرز (8 کھرب 58 کروڑ سے زائد روپے) سے زیادہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 اگست کو ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ٹوئٹر کی ممکنہ خریداری کے لیے وہ ٹیسلا کے حصص کی فروخت کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔

ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اعلیٰ عہدیداران سمیت 50 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ 8 ڈالرز ماہانہ کے ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی بھی آئندہ چند ہفتوں کے لیے منسوخ کر دی اور ڈیوٹی ٹائمنگ بھی 12 گھنٹے دیئے ہیں۔ایلون مسک نے ایک کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ خود بھی ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد سے ہر ہفتے 120 گھنٹے کام کررہے ہیں۔