اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارم بناکرہوائی سفر کو ایک گھنٹے تک محدود کرنا چاہتا ہوں ، ایلن مسک

انڈونیشیا کے علاقے بالی میں جی 20 کانفرنس کی سائیڈ لائن سے آن لائن خطاب کے دوران ایلن مسک نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارمز چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے لوگ زمین کے دوسرے حصے تک آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اگر ہم دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سفر کرسکیں تو دنیا حقیقی معنوں میں قابل رسائی ہوجائے گی۔

جی 20 سائیڈ لائن سے خطاب میں دیگر موضوعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کال سے 3 منٹ قبل بجلی چلی گئی تھی اور وہ اس وجہ سے اندھیرے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بالی کیوں نہیں آئے تو انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ان کی مصروفیات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی نوجوان ان کی طرح کامیاب ہونا چاہے تو کیا کرے؟ جس پر ایلون مسک نے کہا کہ اپنی خواہش کے حوالے سے محتاط رہیں، مجھے نہیں معلوم کہ کتنے افراد میرے طرح ہوسکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ انہیں لگتا ہو کہ وہ میرے جیسے ہیں مگر جس طرح میں اپنے اوپر تشدد کرتا ہوں اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔

ایلن مسک نے خود پر ہونے والی تنقید کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی راستہ نہیں جس سے ہم ہر ایک کو خوش کرسکیں۔